آرمی چیف سے سعودی سفیر کی ملاقات باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی، سیکیورٹی دوطرفہ دفاعی تعلقات پر غور، ہر طرح کے خطرات کا بھر پور جواب دیا جائے گا: جنرل قمر جاوید باجوہ 

      آرمی چیف سے سعودی سفیر کی ملاقات باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی، ...

  

 راولپنڈی (سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کیم سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملکی سالمیت کیلئے اپنے عزم کا دوبارہ اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر طرح کے خطرات کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ بعد ازاں انھیں ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اقدامات کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہر طرح کے خطرات کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف المالکی نے بھی ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی، باہمی دلچسپی کے امور اور پاک سعودی دفاعی تعلقات پر بھی غور کیا گیا۔

مزید :

صفحہ اول -