وفاقی کابینہ کااجلاس آج طلب

   وفاقی کابینہ کااجلاس آج طلب

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان کا طلب کردہ وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہو گا‘ملکی سیاسی معاشی صورتحال کاجائزہ لیاجائیگا‘چیئرمین سی ڈی اے مارگلہ روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن‘مضافات میں قبضہ مافیا کیخلاف اقدامات پر آئی جی بریفنگ دینگے‘ کابینہ پائلٹس کے لائسنس معطلی میں توسیع کافیصلہ کریگی‘بڑے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے سے متعلق بریفنگ ہوگی‘کابینہ چیئرمین این آئی آر سی کے کنٹریکٹ میں دوسری توسیع کی منظوری دیگی‘ پاک عرب ریفائنری لمیٹڈکے سی ای او کی تقرری‘کابینہ کمیٹی برائے انرجی کے 30جولائی کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈے میں شامل ہے‘کابینہ ای سی سی کے 28جولائی کے فیصلوں کی بھی توثیق کرے گی۔

  وفاقی کابینہ

مزید :

صفحہ اول -