پبلک اکا ؤ نٹس کمیٹی، تمام ریگولیٹری اداروں کے آڈٹ کی منظوری 

  پبلک اکا ؤ نٹس کمیٹی، تمام ریگولیٹری اداروں کے آڈٹ کی منظوری 

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پبلک اکا ؤ نٹس کمیٹی نے آڈیٹر جنرل کو اوگراسمیت تمام ریگولیٹری اداروں کا آڈٹ کرانے کی متفقہ طور پر منظوری دیدی ہے۔کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رانا تنویر کی سربرہی میں پارلیمنٹ ہا ؤ س میں منعقد ہوا۔اجلاس میں کمیٹی نے گرینڈ حیات ہوٹل کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد اور سی ڈی اے کے ساتھ معاملات طے کرنے کیلئے نیب سمیت گرینڈ حیات ہوٹل اور سی ڈی اے حکام کو اگلے اجلاس میں طلب کر لیا ہے،کمیٹی نے سینیٹ کوآپرٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی کے الاٹیز کو درپیش مسائل کے حل کیلئے چیف کمشنر اسلام آباد کو ایک مہینے کی مہلت دیدی ہے۔ 

پی اے سی اجلاس

مزید :

صفحہ اول -