حب میں دھماکہ،پولیس اور ایف سی اہلکارسمیت8افراد زخمی 

    حب میں دھماکہ،پولیس اور ایف سی اہلکارسمیت8افراد زخمی 

  

اوتھل(این این آئی) حب میں دھماکہ،پولیس اور ایف سی اہلکارسمیت8افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پیرکی شب کو بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے صنعتی شہر حب میں شیر علی پیٹرول پمپ کے قریب اچانک زوردار دھماکہ ہوا جسکے نتیجے میں 8افراد زخمی ہوگئے پانچ زخمی ہونے والوں کی شناخت کریم بخش،ظہور احمد مگسی،آصف علی،غلام محمد،پولیس کانسٹیبل محمد شریف،ایف سی اہلکارفیروز ولد خان محمد،صابرعلی،محمد صادق کے نام سے ہوئی ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لیکرداخلی وخارجی راستوں پرچیکنگ کا سلسلہ شروع کردیا اس حوالے سے بتایا جاتاہے کہ دھماکہ کریکربم کا تھااور دھماکہ کی شدت اتنی زور دار تھی کہ قریبی عمارتیں لرز گئیں اور دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔

حب میں دھماکہ

مزید :

صفحہ اول -