جمعیت علمائے اسلام کا مشاورتی اجلاس کل طلب، الرحمان صدارت کرینگے 

جمعیت علمائے اسلام کا مشاورتی اجلاس کل طلب، الرحمان صدارت کرینگے 

  

 اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کا اہم مشاورتی اجلاس (کل) بدھ کو طلب کرلیا گیا،مولانا فضل الرحمان صدارت کرینگے۔ ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی امرا شریک ہوں گے۔ذرائع نے بتایاکہ اجلاس میں کورونا وائرس کے بعد کی صورتحال اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال بارے مشاورت کی جائیگی۔ ذرائع نے بتایاکہ جے یوآئی رہنما اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کے رویے کو بھی بحث لائیں گے،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دونوں بڑی جماعتوں کے رویے بارے مولانا اسد محمود بریف کریں گے۔ ذرائع نے بتایاکہ اپوزیشن جماعتوں کی متوقع آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی جا ئے یا نہیں اس بارے رائے لی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنے اور جلسے جلوس کرنے سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔

جمعیت علمائے اسلام 

مزید :

صفحہ اول -