امریکی عدالت نے سعودی ولی عہد  محمد بن سلمان کو طلب کر لیا

امریکی عدالت نے سعودی ولی عہد  محمد بن سلمان کو طلب کر لیا

  

 واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی عدالت نے سابق سعودی انٹیلی جنس ایجنٹ کی جانب سے دائر مقدمے میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔سابق سعودی انٹیلی جنس ایجنٹ کو مبینہ طور پر ناکام قاتلانہ حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔قطری نشریاتی ادارے 'الجزیرہ' کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کولمبیا کی ضلعی عدالت نے سعد الجبری کی جانب سے مقدمہ دائر کرنے کے ایک روز بعد محمد سلمان کو طلبی کا نوٹس جاری کیا۔مقدمے میں سعد الجبری نے سعودی ولی عہد پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے اپنے قاتل اسکواڈ کو کینیڈا بھیج کر انہیں قتل کرانے کی کوشش کی۔سعد الجبری، جو کینیڈا میں پولیس اور نجی سیکیورٹی گارڈز کی سخت سیکیورٹی کے حصار میں مقیم ہیں، نے مقدمے میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کے امریکی انٹیلی جنس برادری سے قریبی تعلقات اور سعودی شہزادے کی سرگرمیوں کی وسیع معلومات کے باعث انہیں ہدف بنانے کی کوشش کی گئی۔مقدمے میں کہا گیا کہ چند مقامات پر محمد بن سلمان سے متعلق ڈاکٹر سعد کے دماغ اور یادداشت سے زیادہ حساس، توہین آمیز اور قابل مذمت معلومات موجود ہیں۔

  محمد بن سلمان

مزید :

صفحہ اول -