ڈونرزکانفرنس،عالمی رہنماؤ ں کا لبنان کیلئے 250ملین یورو ز سے زائد امداد کا وعدہ 

   ڈونرزکانفرنس،عالمی رہنماؤ ں کا لبنان کیلئے 250ملین یورو ز سے زائد امداد کا ...

  

  پیرس(آن لائن) عالمی رہنماؤ ں نے اتوار کو بحران زدہ ملک لبنان کے لئے 250ملین یورو ز سے زائد  امداد کا وعدہ کیا ہے،یہ بات  ڈونرز کانفرنس کے میزبان ملک فرانس نے کہی،ہنگامی بنیادوں پر امداد براۂ راست بیروت میں بندرگاہ پر ہونیوالے خونی دھماکے  سے متاثرہ آبادی  کو دی جائے گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت پندرہ سربراہان مملکت نے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی اور اقوام متحدہ کی میزبانی میں ہونیوالی ورچوئل کانفرنس میں شرکت کی اور لبنانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا اور آنیوالے دنوں اور ہفتوں میں بڑے وسائل فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔اجلاس  میں تقریبا30ممالک  سے نمائندوں کے ساتھ ساتھ یورپی یونین،عرب لیگ  کی نمائندگی تھی،کے بعد  جاری مشترکہ اعلامیہ  میں عالمی  رقم کا ذکر نہیں کیا گیا۔تاہم میکرون کے دفترکاکہناہے کہ مجموعلی طور پر ہنگامی امداد  جس کا وعدہ یا فوری ادائیگی کی جائیگی کی،252.7ملین یوروز(298ملین ڈالر) ہے۔اس میں فرانس سے 30ملین یوروز شامل ہیں۔ 

 ڈونرزکانفرنس

مزید :

صفحہ اول -