لاہور سمیت صوبہ بھر میں محرم الحرام کے  جلوسوں کی ڈرون سے فضائی نگرانی کا فیصلہ 

       لاہور سمیت صوبہ بھر میں محرم الحرام کے  جلوسوں کی ڈرون سے فضائی نگرانی ...

  

لاہور( کرائم رپورٹر،این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر میں محرم الحرام کے جلوسوں کی ہیلی کاپٹرز کی بجائے ڈرون کیمرے سے فضائی نگرانی کی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ آپریشنزبرانچ نے لاہورسمیت صوبہ بھر کے بڑے جلوسوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔پولیس کے مطابق ڈرون کیمروں سے جلوسوں کی مانیٹرنگ بہتر طریقے سے کی جا سکتی ہے۔شہر وں کے کنٹروم رومزکے ساتھ ڈرون کیمروں کو منسلک کیا جائے گا۔ پنجاب پولیس کے پاس جدید ترین ڈرون کیمرے موجود ہیں۔ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کے بارے میں وزیر اعلیٰ کو بھی آگاہ کر دیا گیا اوروزیر اعلیٰ کی حتمی منظوری کے بعد ڈرون کیمروں کا استعمال ہوگا۔

 ڈرون 

مزید :

صفحہ اول -