بے نامی اکاؤنٹس کے تحت چلغوزے کی برآمدات میں کروڑوں ڈالر کا فراڈ پکڑا گیا 

بے نامی اکاؤنٹس کے تحت چلغوزے کی برآمدات میں کروڑوں ڈالر کا فراڈ پکڑا گیا 

  

ٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍ لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)بے نامی اکاؤنٹس کا ایک اور بڑا سکینڈل سامنے آگیا،چلغوزے کی برآمد میں کروڑوں ڈالر کا فراڈ پکڑا گیا، ایف بی آر کے مطابق حسنین ایکسپورٹس نے جرمنی میں 5کروڑ ڈالر کے چلغوزے برآمد کیے لیکن صرف سا ڑ ھے چار لاکھ ڈالر کی ادائیگی ظاہر کی گئی۔ذرائع کے مطابق سٹیٹ بینک اور دیگر بنکوں کے ریکارڈ سے باقی ماندہ رقوم کی آمد ظاہر نہیں ہوئی۔ برآمدی سامان کی بڑی رقم خفیہ بیرونی اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کی گئی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کمپنی کے مالک سے رابطہ کیا تو بے نامی اکاؤ نٹ  امنے آیا۔ کمپنی کی جانب سے ظاہر کئے گئے سول پروپرائیٹر سلطان محمود نے کاروبار سے لاعلمی کا اظہار کیا۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے ذرائع کے مطا بق بے نامی اکاؤنٹ کا مالک سلطان محمود کاروبار کرنیوالوں کے ادارے میں 20 سال ملازمت کرتا رہا لیکن ابھی تک دو مرلے کے گھر میں رہائش پذیر ہے۔بے نامی زون ٹو ایف بی آر نے ایڈجو ڈیکیشن اتھارٹی کو چھ اگست کو ریفرنس بھیج دیا اور ابتدائی کارروائی کرتے ہوئے اصل مالکان کی قصور اور سندر میں زمین قبضے میں لے لی ہے۔

چلغوزہ برآمد فراڈ

مزید :

صفحہ اول -