سیشن کورٹ عبوری ضمانت کیلئے آنیوالے ملزم کو مخالفین نے فائرنگ کر کے مار ڈالا

      سیشن کورٹ عبوری ضمانت کیلئے آنیوالے ملزم کو مخالفین نے فائرنگ کر کے مار ...

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج میاں محمد شریف کی عدالت کے باہرعبوری ضمانت کی درخواست کے لئے پیشی پرآئے مقدمہ قتل کے ملزم محمد نواز کوفائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ سکیورٹی اہلکار ملزم کوگرفتار نہ کرسکے، واردات کے بعد ملزم باآسانی فرار ہوگیا۔لاہور بار کے صدر جی اے خان طارق نے قتل کی اس واردات کو ناقص سیکیورٹی کاشاخسانہ قراردے دیا۔، قتل کے اس واقعہ کے بعد قائم مقام سیشن جج احسن محبوب بخاری نے لاہوربار کے صدر جی اے خان طارق کے ہمراہ سیشن عدالت کادورہ کیا۔ پولیس کے مطابق مقتول نواز پر الزام تھا کہ اس نے پراپرٹی کے لین دین پر اپنے رشتہ دار جاوید کو قتل کردیا تھا۔ اس کے خلاف تھانہ شاہدرہ میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔ سیشن عدالت میں قتل کے اس واقعہ کے بعد سی سی پی او لاہورذوالفقار حمید نے بھی سیشن عدالت کا دورہ کیا اورجائے وقوعہ کا جائزہ لیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ ایس پی سٹی ڈویژن آپریشنز، ڈی ایس پی اسلام پورہ بھی موجود تھے۔سی سی پی او لاہور نے لاہوربار عہدیداران سے بھی ملاقات کی،سی سی پی او لاہور نیاس موقع پر احکامات جاری کئے کہ ایس پی سٹی آپریشنز کو انکوائری کریں   ذمہ داروں کا تعین کرکے فوری رپورٹ پیش کی جائے۔

عدالت قتل

مزید :

صفحہ اول -