شیخوپورہ، پنکھا چلاتے کرنٹ لگنے سے 3پوتے اور دادی جاں بحق 

شیخوپورہ، پنکھا چلاتے کرنٹ لگنے سے 3پوتے اور دادی جاں بحق 

  

 شیخوپورہ (بیورورپورٹ) تھانے اے ڈویژن کے علاقہ طارق روڈ میں ایک ہی گھر کے 4افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق 10سالہ بچے مطیع الرحمن کو پنکھا چلاتے ہوئے کرنٹ لگا تو اس کو بچاتے ہوئے بھائی عبدالمنان،عبدالرحمن اور دادی آگ بڑھے تو وہ تینوں بھی کرنٹ کی لپیٹ میں آگئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ایک ہی گھر میں چارہلاکتوں پر کہرام مچ گیا۔افسوسناک واقعہ کے بعد علاقہ کی فضا سوگوار ہو گئی۔

4 ہلاک

مزید :

صفحہ اول -