قیدیوں کا تبادلہ مکمل ہونے پر افغان حکومت کے ساتھ مذاکرا ت کیلئے تیار: طالبان 

قیدیوں کا تبادلہ مکمل ہونے پر افغان حکومت کے ساتھ مذاکرا ت کیلئے تیار: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کابل (آن لائن) افغان طالبان  نے پیر کو کہا ہے کہ وہ قیدیوں کے تبادلے کے تسلسل کے بعد افغان حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کیلئے تیار ہیں،جو بقول حکام کے آئندہ دو روز میں منعقد ہونگے۔طالبان ترجمان سہیل شاہین نے فرانسیسی خبررساں ادارے انٹرویو میں   بتایا کہ ہمارا موقف واضح ہے،اگر قیدیوں کاتبادلہ مکمل ہوجاتا ہے پھر ہم ایک ہفتے کے اندر اندر انٹراافغان مذاکرات کیلئے تیار ہیں  اور مزید کہا کہ مذاکرات کا پہلا دور دوحہ،قطر میں منعقد ہوا۔ ہزاروں کی تعداد میں سرکردہ  افغانیوں نے اتوار کو اس بات پر اتفاق کیا کہ سینکڑوں طالبان قیدیوں کو رہا کیا جائے  جن پر سنگین جرائم کا الزام ہے،اس طرح مذاکرات کے آغاز میں اہم رکاوٹ دو ر ہوجائیگی۔
افغان مذاکرات

مزید :

صفحہ اول -