زرداری نے جرائم کے مقدمات میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے: شیخ رشید 

زرداری نے جرائم کے مقدمات میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے: شیخ رشید 

  

 راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ زرداری نے جرائم کے مقدمات میں پی ایچ ڈی کر رکھی  ہے‘زرداری کی سیاست میں سب سے اہم بات یہ تھی کہ وہ پکڑے نہیں جاتے تھے‘انہیں اب کیس کے ٹرائل سے گزرنا ہوگا‘ آصف زرداری پر پہلی بار فرد جرم عائد کی گئی ہے‘حمزہ اور شہباز کے سنجیدہ کیسز ہیں‘جن لوگوں نے عوام کا پیسہ لوٹا ہے‘ انہیں واپس کرنا ہوگا۔سابق صدر آصف علی زرداری پر پارک لین ریفرنس میں فرد جرم عائد ہونے پر ردعمل کے اظہار میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قوم کو سمجھنا ہوگا کہ انہوں نے ان کا پیسہ لوٹا ہے۔ آصف زرداری نے جرائم کے مقدمات میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے، اس سے پہلے سوئس کیس میں بھی ان کا نام آیا مگر وہ کیسز سے بچتے آئے ہیں مگر اب ایسا نہیں ہوگا۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ زرداری کی سیاست میں سب سے اہم بات یہ تھی کہ وہ پکڑے نہیں جاتے تھے اور کیسز اور جرم سے بچنے کیلئے وہ این آر او کرکے بھاگ جاتے تھے اور این آر او کی نوبت آجاتی ہے مگر اب سب سن لیں کہ کوئی این آراو نہیں ہوگا، اس لئے انہیں کیس کے ٹرائل سے گزرنا ہوگا۔

شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -