تمام ملکی ڈاکخانوں، جی پی او ز کا سٹیٹ بینک کیساتھ ڈیجیٹل الحاق

  تمام ملکی ڈاکخانوں، جی پی او ز کا سٹیٹ بینک کیساتھ ڈیجیٹل الحاق

  

 راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)موجودہ حکومت نیبین الاقوامی سطح پر گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا بڑا مطالبہ پورا کر دیا۔منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے آج سے ملک بھر کے تمام 31ہزار ڈاکخانے اور تمام جی پی اوز آن لائن بنکنگ سسٹم کے ذریعے اسٹیٹ بینک کی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ساتھ منسلک ہو جائیں گے۔اب ملک بھر کے ڈاکخانوں میں اربوں روپے کے لین دین کی سٹیٹ بینک خود نگرانی کرے گا۔ ڈاکخانوں میں لین دین کا دستی نظام ختم ہوجائے گا۔ ڈاکخانوں میں پنشن کی ادائیگی اے ٹی ایم سے ہوگی جبکہ سیونگ اکاؤنٹس بھی آن لائن ہوجائیں گے۔ہر ڈاکیے کو خصوصی ہینڈ ڈیوائس دی جائے گی، وہ جو بھی رقم،پارسل ڈیلیور کرے گا اس کی رپورٹ اسی وقت آن لائن ہوجائے گی۔تمام ڈاکخانوں کو سربراہان پوسٹ ماسٹرز کو خصوصی جدید ٹیب دئیے جائیں گے۔ ملک بھر کے تمام جی پی اوز میں آئندہ 30 دن میں جدید اے ٹی ایمزنصب کر کے فعال کر دئے جائیں گے۔پنشنرز،پوسٹ آفس سیونگ اکاؤنٹس ہولڈرزاب اپنی رقوم کسی بھی وقت نکلوا سکیں گے۔پاکستان پوسٹ نے اس سلسلے میں حبیب بینک سے20 سالہ معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت وہ 118 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرے گا۔

فٹیف مطالبہ

مزید :

صفحہ اول -