سابق صدر مملکت رفیق تارڑ کی اہلیہ،عطااللہ تارڑ کی دادی سپرد خاک 

  سابق صدر مملکت رفیق تارڑ کی اہلیہ،عطااللہ تارڑ کی دادی سپرد خاک 

  

لاہور(این این آئی)سابق صدر مملکت رفیق تارڑ کی اہلیہ اور مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطااللہ تارڑ کی دادی کو نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحومہ کی نماز جنازہ جی او آر میں ادا کی گئی جس میں پرویزملک،خواجہ عمران نذیر،زعیم حسین قادری،بلال تارڑ،ذیشان ملک،غزالی سلیم بٹ،چودھری شہباز احمد،میاں عثمان،سابق چیف سیکرٹری نوید اکرم چیمہ،اعظم نذیر تارڑ ایڈوکیٹ،رمضان صدیق بھٹی،سابق مئیر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید،رانامبشراقبال،رانامشہود احمد خان،مہر اشتیاق احمد، شہباز بدر،وقاص رانا،رانا محمود کاشف صبغت اللہ سلطان،توصیف شاہ،میاں محمد سلیم،ڈاکٹر عبدالرؤف،ڈاکٹر اعجاز احمد بٹ،ڈاکٹر احتشام الدین،ڈاکٹرمحمد بشیر،ڈاکٹر احمد رضا بٹ،ڈاکٹر احتشام سمیت اہل خانہ اور عزیز واقارب نے شرکت کی۔ 

انتقال

مزید :

صفحہ اول -