چینی سکینڈل، افغانستان نے پاکستان سے کتنی چینی درآمد کی، ایف آئی اے نے تفصیلات مانگ لیں 

چینی سکینڈل، افغانستان نے پاکستان سے کتنی چینی درآمد کی، ایف آئی اے نے ...

  

 ا سلام آباد(سٹاف رپورٹر)  شوگر انکوائری کمیشن کی تحقیقات  کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے  (ایف آئی اے)نے افغانستان سے تفصیلات مانگ لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین انکوائری کمیشن نے دفتر خار جہ  کو مراسلہ جاری کر دیا ہے  جس میں شوگر کی درآمد کے حوالے سے تفصیلات مانگی گئی ہیں۔سال 2014-15-19 اور 20 میں شوگر کی درآمد کے حوالے سے تفصیلات مانگی گئی ہیں۔تمام تر تفصیلات افغانستان سفارتخانے  کے ذریعے منگوائی گئی ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ  تمام تر تفصیلات ایکسل اور ہارڈ کاپی میں فراہم کی جائیں۔بذریعہ ای میل  بھی تمام تر تفصیلات فراہم کی جائیں۔افغانستان کی ذمہ دار اتھارٹی مجموعی طور پر چینی کی برآمد کی رپورٹ دے۔

چینی سکینڈل

مزید :

صفحہ اول -