کورونا سے نمٹنے کیلئے درکار فنڈز کی شرح انتہائی کم ہے، عالمی ادارہ صحت

کورونا سے نمٹنے کیلئے درکار فنڈز کی شرح انتہائی کم ہے، عالمی ادارہ صحت

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)لمی ادارہ صحت کے سربراہ تیدروس ایدہانوم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے درکار فنڈز اور موجودہ فنڈز میں 'عالمی سطح پر وسیع خلا' موجود ہے۔خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق تیدروس ایدہانوم نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے پاس اس حوالے سے صرف '10 فیصد استعداد ہے'۔دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے 7 لاکھ29 ہزار 883 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ایک کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔جینیوا میں بریفنگ کے دوران تیدروس نے کووڈ-19 سے متعلق اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے تین مہینے دنیا بھر میں کورونا وائرس کے اثر کو بڑھانے کی پیش گوئی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس پیش قدمی کو روکنے کے لیے ہمیں فنڈنگ میں اضافے کی ضرورت ہے اور نئے اقدامات کو ترجیح دی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا کو روکنے کے لیے عالمی سطح پر ترجیحات اور موجودہ فنڈنگ میں وسیع خلا موجود ہے۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت درکار اربوں ڈالر کے مقابلے میں صرف 10 فیصد کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف ویکسین کے لیے 100 ارب ڈالر کی ضرورت ہے اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ بڑے ہیمانے پر پیسے کی ضرورت ہے۔

عالمی ادارہ صحت

مزید :

صفحہ اول -