شوگر مافیا کے خلاف مقدمات دائر ہونے جا رہے ہیں، اسد عمر

       شوگر مافیا کے خلاف مقدمات دائر ہونے جا رہے ہیں، اسد عمر

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ شوگر مافیا کے خلاف رپورٹ آئی، پھر فورنزک کروایا گیا۔ اب شوگر مافیا کے خلاف کیسز دائر ہونے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران پیچھے ہٹنے یا گھبرانے والے نہیں ہیں۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ سابق حکومت میں چینی کی قیمت 100 روپے سے زائد چلی گئی تھی۔ چینی کی قیمتوں کو نیچے لانے پر کام ہو رہا ہے، اس سے عوام کو فائدہ ہوگا۔دنیا نیوز کے پروگرام‘’آن دی فرنٹ”میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی جو کچھ کرکے گئے، ہم عوام کو بتاتے رہیں گے۔ جب حکومت سنبھالی تو 20 ارب ڈالر خسارہ تھا۔ ہماری حکومت نے سرجری کی، اب حالات بہتر ہونگے۔

  اسد عمر 

مزید :

صفحہ اول -