عدالت کا بغیر وکیل والد پر فرد جرم  عائد کرنا ناانصافی، آصفہ بھٹو

  عدالت کا بغیر وکیل والد پر فرد جرم  عائد کرنا ناانصافی، آصفہ بھٹو

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے والد پر ان کے وکیل کی عدم موجودگی میں اسلام آباد احتساب عدالت کی جانب سے پارک لین ریفرنس میں فرد جرم عائد کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔اس حوالے سے آ صفہ بھٹو زرداری نے سماجی رابطوں کی ویب سایٹ ٹوئٹرپر ٹوئٹ میں کہنا تھا میرے والد کیخلاف ان کے قانونی وکیل کے بغیر عدالت میں ا لز ا مات عائد کیے گئے، انہوں نے پہلے ہی 6 ماہ جیل میں گزارے ہیں اور 2 سال سے ای سی ایل میں نام ہے، جج نے ان کے آئینی و قانونی حقوق کو پامال کرتے ہوئے فرد جرم عائد کی، جو نا انصافی ہے۔

آصفہ بھٹو

مزید :

صفحہ اول -