پاکستانی قوم دہشت گردوں اورانکے سہولت کاروں کیخلاف متحد،بلاول بھٹو

پاکستانی قوم دہشت گردوں اورانکے سہولت کاروں کیخلاف متحد،بلاول بھٹو

  

لاہور(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چمن میں دہشتگرد ی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل و شکست خوردہ عناصر تشدد کے ذریعے اپنا ایجنڈا مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ا پنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستانی عوام دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور ان کے ماسٹرز کے خلاف ایک پیج پر ہیں۔پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے کہ خطے میں ترقی فقط امن اور باہمی تعاون و اشتراک سے منسلک ہے۔بلاول بھٹو نے دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -