اہلیہ جسٹس قاضی فائزنے ایف بی آر کودوسرے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیا

اہلیہ جسٹس قاضی فائزنے ایف بی آر کودوسرے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیا

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)   جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے ایف بی آر کو دوسرے شوکاز نوٹس کا جواب بھی جمع کرا دیا۔ تفصیلات  کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ ایف بی آر حکام کے سامنے تیسری بار پیش ہوئیں اور ایف بی آر کی جانب سے بھیجے گئے دوسرے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروایا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سرینا عیسی نے اپنے جواب میں لندن میں خریدی جانے والی جائیداد کے ذرائع آمدن کی تفصیل سے وضاحت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق گریڈ 20 کے ان لینڈ ریونیو افسر ذوالفقاراحمد کو کیس کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ان کی بیٹی سحر عیسیٰ اور بیٹے ارسلان کو بھی شوکاز نوٹس بھیجے گئے تھے۔

اہلیہ جواب 

مزید :

صفحہ اول -