قانون اور اختیارکے مطابق مئیر کراچی کو فنڈ دیتے ہیں، سعید غنی

قانون اور اختیارکے مطابق مئیر کراچی کو فنڈ دیتے ہیں، سعید غنی

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ قانون اور اختیارات کے مطابق مئیر کراچی کو فنڈ دیتے ہیں، اگر مئیر مطمئن نہیں ہیں تو قانون تبدیل کرنا پڑے گا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ جتنے وسائل ہیں اس کے مطابق کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ ہم سے خوش ہیں اسی لیے ہمیں ووٹ دیتے ہیں۔سعید غنی نے کہا کہ آج کی صورتحال کورونا کے حوالے سے بہتر ہے، حالات مزید بہتر ہوجاتے ہیں تو15 ستمبر کوسکول کھول دیں گے۔کراچی میں شدید بارشوں کے باعث بند کورنگی کازوے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے، قیوم آباد، کورنگی کازوے، بروکس چورنگی،بلال چورنگی اور اطراف میں ٹریفک جام ہے۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کازوے روڈ پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا دبا ہے۔

سعید غنی

مزید :

صفحہ اول -