ہیلتھ کارڈ میں پی ٹی آئی جنڈے کی تشہیر پر وزارت اطلاعات اور صحت سے جواب طلب

ہیلتھ کارڈ میں پی ٹی آئی جنڈے کی تشہیر پر وزارت اطلاعات اور صحت سے جواب طلب

  

  اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے انصاف ہیلتھ کارڈ میں پی ٹی آئی کے جھنڈے کی تشہیر معاملے پر وزارت اطلاعات و نشریات اوروزارت صحت سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں انصاف ہیلتھ کارڈ میں پی ٹی آئی کے جھنڈے کی تشہیر معاملے پر کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔ عدالت نے وزارت اطلاعات و نشریات،وزارت صحت سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا۔وکیل درخواست گزار محسن شاہ نواز نے کہاکہ عوام رقم کو پارٹی کی تشہیر کے لیے استعمال کرنا خلاف قانون ہے۔ وکیل نے کہاکہ پی ٹی آئی کے جھنڈے کی تشہیر فنانشل قوانین کے بھی خلاف ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

جواب طلب

مزید :

صفحہ اول -