شہر میں صفائی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے،سید ناصر شاہ 

          شہر میں صفائی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے،سید ناصر شاہ 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صو با ئی وزیر بلدیا ت و اطلا عا ت سید نا صر حسین شاہ نے حا لیہ با رشو ں کے بعد شہر کے مختلف علا قو ں کا دورہ کا پرو گرا م دیتے ہو ئے کہا ہے کہ شہر میں صفائی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔عید الاضحی کے بعد لگاتار بارشوں سے صفائی کا عمل متاثر ہوا،انہو ں نے متعلقہ افسرا ن پر زور دیا کہ وہ صفا ئی کے حوالے سے اپنے اپنے علا قو ں میں بہترین صفائی کے مقا بلہ منعقد کریں اور صفا ئی کو یقینی بنا کر علا قے کو صا ف ستھرا بنا ئیں اور عوام کو زیا دہ سے زیا دہ ریلیف فرا ہم کر نے کے عملی اقدا ما ت کر یں میں خود مختلف علاقوں کا صفائی سرپرائز وزٹ کروں گا۔کسی بھی یونین کونسل کو گندا نہیں دیکھنا چاہتا۔تمام بلدیاتی عملہ صفائی کو عبادت سمجھ کر سر انجام دے اور عوام کی دا د رسی کر یں۔ حکومت سندھ کی درخواست ہے کہ تمام علاقوں کو اپنا گھر سمجھ کر صاف رکھیں کیو نکہ صفا ئی نصف ایما ن اور کسی کو اپنا انفرا د ی کو شش اور عمل دیکھا نا چا ہیئے اور اگر زیا دہ با ر ش ہو تو پہلے سے حفا ظتی تدا بیر اور احتیا ط کے ساتھ روا ں را ستو ں اور شا ہرا ہو ں پر سے فوری پا نی نکا لنے کیلئے مثبت اور ٹھو س اقدا ما ت کئے جا ئیں۔سندھ سا لڈ ویسٹ،بلدیا تی ادا ر ے اور افسرا ن مشتر کہ طو ر پر عملی اقدا ما ت کر کے شہر کی صفا ئی ستھرا ئی اور نکا سی آب کو یقینی بنا ئیں۔

مزید :

صفحہ اول -