لاہور ہائیکورٹ نے سیشن جج قیصر نذیر بٹ کا ساہیوال تبادلہ روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے سیشن جج قیصر نذیر بٹ کا ساہیوال تبادلہ روک دیا

  

 لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ نے سابق سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ کا ساہیوال تبادلہ روکتے ہوئے انہیں او ایس ڈی سیشن کورٹ تعینات کر دیا ہے جبکہ صارف عدالت ملتان کے جج محمد ارم ایاز کو سیشن جج ساہیوال تعینات کر دیا گیاہے، لاہور کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قیصر کا ساہیوال میں تبادلہ کردیاگیاتھا،ا س سلسلے میں لاہور کی کینٹ کچہری میں ان کی الوادعی تقریب کا انعقاد کیا گیا،سیشن جج وہاں پہنچے تو ان کے لئے خصوصی طور پر بگیاں اور بینڈ باجے کا انتظام کیا گیا، یہ معاملہ سامنے آنے پر چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی اورقیصر نذیر بٹ کا تبادلہ ساہیوال روکتے ہوئے انہیں او ایس ڈی بنا دیاہے۔

او ایس ڈی

مزید :

صفحہ آخر -