احتساب عدالت،حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 روز کی توسیع

احتساب عدالت،حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 روز کی توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج سجاد احمد نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں ملوث پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 روز کی توسیع کردی،عدالت نے ملزم کو دوبارہ 27 اگست کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے، عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے ریفرنس دائر کرنے سے متعلق استفسار کیا جس پر نیب کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ریفرنس تیاری کے آخری مراحل میں ہے جلد ہی دائر کر دیا جائے گا، کچھ شریک ملزمان کی تفتیش ابھی جاری ہے، عدالت نے نیب کو آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس کا ریفرنس جلد دائر کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی،گزشتہ روز حمزہ شہباز کو 13 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد کورونا ایس او پیز کے تحت احتساب عدالت کے روبرو پیش نہیں کیاگیا۔

حمزہ ریمانڈ

مزید :

صفحہ آخر -