خسرو بختیار،ہاشم جواں بخت کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

خسرو بختیار،ہاشم جواں بخت کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

  

 لاہور(نامہ نگار) ایم این اے خسرو بختیار اور ایم پی اے ہاشم جواں بخت کی نااہلی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے،، سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں دو رکنی بنچ آج 11اگست کوان درخواستو ں پرسماعت کرے گا،درخواست گزار احسن عابد نے مخدوم برادران کی نااہلی کے لئے دائر درخواست میں موقف اختیارکیاہے کہ دونوں بھائیوں نے آمدنی سے زائد اثاثے بنائے اور انہیں ظاہر نہیں کیا۔ نیب ملتان کو ان کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست دی لیکن شنوائی نہیں ہوئی جس پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیاتو عدالت نے نیب کو قانون کے مطابق زیرالتواء درخواست کا تین ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا،نیب ملتان نے انکوائری اب مزید کارروائی کے لیے نیب لاہور بھجوادی۔ پیش رفت کے بارے میں آگاہ نہیں کیا جارہا۔

نا اہلی درخواست

مزید :

صفحہ آخر -