بازیاب ہونے والے 13 بھٹہ مزدوروں کو رہاکرنے کا حکم 

بازیاب ہونے والے 13 بھٹہ مزدوروں کو رہاکرنے کا حکم 

  

 لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے بازیاب ہونے والے 13 بھٹہ مزدوروں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا،رہا ہونے والوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں،جسٹس فاروق حیدر نے لارس مسیح کی درخواست پر سماعت کی،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو بھٹہ مالک کے وکیل نے حبس بے جا کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ جبری مشقت لینے کا الزام درست نہیں، درخواست گزارکا موقف تھا کہ بھٹہ مالک نے رشتہ داروں کو حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے، عدالت سے استدعاہے کہ حبس بے جا میں رکھے گئے ان کے عزیزوں کو بازیاب کروا کر آزاد کرنے کا حکم دیا جائے، جس پر فاضل جج نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالاحکم جاری کردیاہے۔

رہا،حکم

مزید :

صفحہ آخر -