گجرات پولیس سکینڈل، اربوں روپے کرپشن کیس کی سماعت یکم ستمبر تک ملتوی
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے گجرات پولیس میں اربوں روپے کرپشن سکینڈل کیس کی سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کردی،احتساب عدالت کے جج اسد علی کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس میں پیشرفت نہیں ہوسکی،عدالت نے سابق سی ٹی او لاہور، ایس ایس پی رائے اعجاز اور سابق ڈی پی او کامران ممتاز سمیت تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیاہے،تمام ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کی جاچکی ہیں،گزشتہ روزسابق سی ٹی او لاہور رائے اعجاز عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
پولیس سکینڈل