پنجاب پبلک سروس کمیشن امتحانات  کی منسوخی کیلئے دائردرخواست مسترد

 پنجاب پبلک سروس کمیشن امتحانات  کی منسوخی کیلئے دائردرخواست مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس جواد حسن نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحانات 2020 کی منسوخی کے لئے دائر درخواست مسترد کردی،فاضل جج نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کو امتحانات کے دوران ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کا حکم بھی دیاہے،فاضل جج نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ ادارے کرونا وبا میں بھی کام کرتے رہے ہیں،امتحان ملتوی نہیں ہوسکتے آپ تیاری کریں،تفصیلی فیصلہ جاری کریں گے جو عدالتی نظیر ہوگا،حفاظتی اقدامات کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،کورونا وبا کوجواز بنا کر امتحان ملتوی نہیں کرسکتے،درخواست گزار میاں آصف ایڈووکیٹ کی طرف سے موقف اختیار کیاگیاتھا کہ کورونا کی وجہ سے تمام تعلیمی ادارے بند ہیں۔طلبہ کا تیاری کرنا ناممکن ہے۔
درخواست مسترد

مزید :

صفحہ آخر -