حکومت پاکستان اندو ہناک واقعہ کو عالمی سطح پر اٹھائے، پاکستان ہندو کونسل
لاہور(این این آئی) پاکستان ہندو کونسل نے بھارتی حکومت کو بھارتی شہر جودھ پور میں 11 پاکستانی ہندو مہاجرین کی پراسرار موت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان اس اندوہناک واقعہ کو عالمی سطح پر اٹھائے سربراہ پاکستان ہندو کونسل ورکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے اپنے بیان میں کہا کہ ہندو خاندان 2012 میں سندھ سے بھارت نقل مکانی کرگیا تھامتنازع بھارتی شہریت قانون سیکولرازم پر سوالیہ نشان ہے افسوس بھارت میں انہیں بے رحم حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیاسربراہ پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش کمار نے مزید کہا کہ پاکستان ہندوتارکین وطن کی پراسرار موت افسوسناک ہے ہندوخاندان کا تعلق شہدادپور کے گاؤں کی بھیل کمیونٹی سے ہے۔
پاکستان ہندو کونسل