بھارت اور افریقہ سے ٹڈی دل حملے کا خطرہ ہے، این ایل سی سی
اسلام آباد (این این آئی) این ایل سی سی نے کہاہے کہ بھارت اور افریقہ کی جانب سے ٹڈی دل کے حملے کا خطرہ موجود ہے۔این ایل سی سی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ حکومت پاکستان اور پاک فوج کی بر وقت کارروائیوں کے نتیجے میں ٹڈی دل کا خطرہ 61 اضلاع سے کم ہو کر 2 اضلاع تک محدود ہوگیا۔این ایل سی سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 206200 ہیکٹر سے زائد رقبے کا سروے مکمل کرلیا گیا، 24 گھنٹوں میں تھرپارکر کے متاثرہ علاقوں میں 791 ہیکٹر رقبے پر سپرے کر کے ٹڈی دل کا خاتمہ کیا گیا۔این ایل سی سی کے مطابق گذشتہ6 ماہ میں 1105400 ہیکٹرز رقبے پر سپرے کر کے ٹڈی دل کا خاتمہ کیا گیا۔
این ایل سی سی