ضلع خیبر، شجرکاری مہم میں لگے پودے اکھاڑنے پر 1ملزم گرفتار، قبیلہ سپاہ کے 10افراد کیخلاف مقدمہ درج

ضلع خیبر، شجرکاری مہم میں لگے پودے اکھاڑنے پر 1ملزم گرفتار، قبیلہ سپاہ کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)ضلع خیبر میں شجرکاری مہم کے دوران پودے اکھاڑنے کے الزام میں سپاہ قبیلے کے 10 افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی جبکہ ایک ملزم کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔ضلع خیبر تحصیل باڑہ میں گزشتہ روز شجرکاری مہم کے دوران مشتعل افراد نے محکمہ جنگلات کی جانب سے لگائے گئے پودوں پر یلغار کر کے سیکڑوں پودے اکھاڑ دیے تھے جس کیخلاف تھانہ باڑہ میں فارسٹ آفیسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرایا گیا، ایف آئی آر میں قبیلہ سپاہ کے 10 افراد کو نامزد کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق گزشتہ روز محکمہ فارسٹ کے اہلکار ٹائیگر فورس کے ہمراہ منڈی کس کے علاقے میں شجرکاری مہم میں مصروف تھے کہ مقامی شہریوں نے سرکاری عملے کو زدوکوب کیا اور لگائے گئے پودے اکھاڑ دِیے جبکہ 500 بیلچے اور دیگر سرکاری اوزار بھی ساتھ لے گئے۔پولیس نے ایف آر کی روشنی میں مقدمے میں نا مزد ایک شخص کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا جبکہ دیگر کی گرفتاری کیلئے کوششیں جا ری ہیں۔
ملزم گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -