حب ڈیم،پانی کی سطح میں ریکارڈ اضافہ،11فٹ گنجائش باقی، بلوچستان میں امدادی کارروائیاں جاری
کراچی (آئی این پی) حالیہ بارشوں سے حب ڈیم میں پانی کی سطح میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور ڈیم میں صرف 11فٹ گنجائش رہ گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیلاب کی شدت برقرار ہے کم نہ ہوسکا، بولان، سبی، کوہلو، مکران سمیت حب میں سینکڑوں لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی جاری ہے، ریسکیو کے مراحل میں پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ مصروف ہے۔ ایری گیشن حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں سے حب ڈیم میں پانی کی سطح میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور ڈیم میں صرف 11 فٹ گنجائش رہ گئی ہے، حالیہ بارشوں سے حب ڈیم میں پانی کی سطح 328 فٹ تک پہنچ گئی ہے، ڈیم میں سیلابی ریلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، 339 فٹ کے بعد پانی کا اخراج اسپیل وے سے شروع ہوگا۔ دوسری جانب ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں کی وجہ کوئٹہ کا زمینی رابطہ دوسروں اضلاع سے منقطع ہونے کی وجہ سے کوئٹہ ٹو سبی شٹل ٹرین کا آغاز کردیا گیا ہے۔ زمینی رابطہ کی بحالی تک شٹل ٹرین سروس جاری رہے گی۔
سیلابی صورتحال