ن لیگ اور پی پی کو اقتداد سونپنے والوں کاآخری مہرہ رسوائی کا باعث بن رہا ہے: سراج الحق 

          ن لیگ اور پی پی کو اقتداد سونپنے والوں کاآخری مہرہ رسوائی کا باعث بن ...

  

 اسلام آباد(این این آئی)امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہاہے کہ کل تک پی پی اورن لیگ کو اقتدارسونپنے والوں نے اپنا آخری مہرہ بھی استعمال کرلیا جوبری طرح پٹ کران کی بدترین رسوائی کا باعث بن رہا ہے،ان ہاؤس تبدیلی ماموں کی جگہ بھانجے کوبٹھانے کے مترادف، اس سے عوام کے مسائل حل ہوں گے نہ ہی عالمی سطح پر پاکستان کا وقاربحال ہوگا،قوم کے پاس اب جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی آپشن باقی نہیں رہا،ذمہ داران اورکارکنان بلدیاتی انتخابات کے ساتھ ساتھ عام انتخابات کی تیاری کریں۔ان خیالات کااظہارانھوں نے امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم کی زیرصدارت صوبائی مجلس شوریٰ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان،نائب امرائے صوبہ ڈاکٹرمبشراحمدصدیقی،قاضی محمدجمیل،محمدضیغم مغیرہ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹرحمیداللہ ملک،محمدعثمان آکاش،صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان،صدرجے آئی یوتھ پنجاب اویس اسلم مرزاسمیت دیگرذمہ داران وارکان شوری نے اظہارخیال کیا۔سینیٹرسراج الحق نے کہاکہ عالمی طاقتوں کا ٹارگٹ سیاسی اسلام ہے میڈیا اورآئی ٹی کی جنگ میں امت مسلمہ کے نوجوانوں کواپنا مثبت کرداراداکرنا ہوگا،پیپلزپارٹی،ن لیگ اور تحریک انصاف قوم کے سامنے نوراکشتی کرتے ہیں جبکہ اندرون خانہ یہ ایک ہیں۔ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ اللہ نے کورونا سے نجات دی ہے14اگست سے بھرپوراندازمیں عوامی پروگرامات کا آغازکررہے ہیں پنجاب بھرکے تنظیمی دفاترمیں یوم آزادی پرپرچم کشائی کی تقاریب منعقد کریں گے،26اگست کو جماعت اسلامی کے یوم تاسیس کے بڑے پروگرامات ہوں گے۔

سراج الحق 

مزید :

صفحہ آخر -