تمام جماعتوں کا نصاب 50فیصد کم، صرف اہم مضامین میں شامل 

  تمام جماعتوں کا نصاب 50فیصد کم، صرف اہم مضامین میں شامل 

  

  لاہور(آئی این پی) محکمہ تعلیم پنجاب نے تمام جماعتوں کے امتحانی نصاب برائے 2021 کوکم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے تمام مضامین کا نصاب تیار کر لیا ہے جب کہ تمام مضامین کا نصاب40 سے 50 فیصد تک کم کیا گیا ہے۔  پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے مطابق ہرکورس کے مخصوص اور اہم مضامین ہی نصاب کا حصہ ہوں گے۔ نصاب ستمبر سے فروری تک کے دورانیہ کیلئے تیار کیا گیاہے۔ دوسری جانب پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے ڈائریکٹر کریکیولم اور ماہر اساتذہ سمارٹ نصاب کا جائزہ لے رہے ہیں۔ آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات بھی اسی نصاب کے تحت لئے جائیں گے۔

نصاب تیار

مزید :

صفحہ آخر -