اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے: اسد قیصر

اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے: اسد قیصر

  

اسلام آباد(آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اسلام تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مساوی حقوق فراہم کرتا ہے اور اْنہیں مکمل مذہبی  آزادی ساتھ زندگی بسر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  آ ئین پاکستان بھی اقلیتی برادری کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے اور اْن کے مذہب اور عقائد کے مطابق  زندگی گزارنے کی مکمل آ زادی دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقلیتی برادری کے قومی دن کے موقع پر کیا جو ہر سال گیارہ اگست کو منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 11اگست 1947 کو قائد اعظم محمد علی جناح نے قانون ساز اسمبلی کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کو ماننے والوں کے مساوی حقوق دینے اور انہیں اپنے عقیدے اور مذہب کے مطابق عبادات کرنیکی مکمل آزادی دینے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے ماننے والے پاکستانی ہیں اور ہمیں ایک قوم بن کر ملک و قوم کی ترقی کیلئے جدوجہد کرنی ہے۔ ا انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ آر ایس ایس کے پیروکار مودی سرکار کی طرف مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لے اور ان مظالم کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

اسد قیصر

مزید :

صفحہ آخر -