دینی جماعتوں کا جمعہ کو ”یوم عظمت حضر ت عثمان غنیؓ “منانے کا فیصلہ

      دینی جماعتوں کا جمعہ کو ”یوم عظمت حضر ت عثمان غنیؓ “منانے کا فیصلہ

  

لاہور (پ ر) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام جامعہ اشرفیہ لاہور میں مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا قاری محمد حنیف جالندھری کی زیر صدارت اہم اجلاس میں دینی و مذہبی جماعتوں کے راہنماؤں اور دینی مدارس کے ذمہ داران، جمعیت علماء اسلام پاکستان (س)کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالرؤف فاروقی، جے یو آئی کے مرکزی راہنماء مولانا محمد امجد خان،مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی راہنماء مولانا سید کفیل شاہ بخاری، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے راہنماء مولانا علیم الدین شاکر،انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا قاری محمد رفیق وجھوی،جامعہ اشرفیہ کے ناظم حافظ اسعد عبید، مفتی شاہد عبید،مولانا ڈاکٹر حافظ زاہد علی ملک، مولانا مجیب الرحمن انقلابی، جامعۃ الخیر لاہور کے مہتمم مولانا قاری احمد حنیف جالندھری، دارالعلوم الاسلامیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا قاری احمد میاں تھانوی، ڈاکٹر خلیل احمد تھانوی، جامعہ منظور الاسلامیہ لاہور کے مہتمم پیر اسداللہ فاروق نقشبندی، جامعہ مدنیہ لاہور کے شیخ الحدیث مولانا نعیم الدین، الدین،جامعہ فتحیہ لاہور کے ناظم تعلیمات مولانا عبداللہ مدنی،جامعہ احسان القرآن و العلوم النبویہ لاہور کے مہتمم مولانا مفتی انیس احمد مظاہری، جامعۃ الازہر لاہور کے مولانا قاری نعیم اللہ حیدر، دارالتقویٰ لاہور کے مولانا محمد احسان، مہد الحسن لاہور کے مولانا عثمان آفاق، جامعہ عبداللہ ابن عمرؐ گجومتہ لاہور کے مولانا مفتی محمد نوید خان اور دیگر علماء نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں جو لاکھوں طلبہ کو مفت تعلیم، رہائش اور علاج و معالجہ مہیا کر رہے ہیں ان دینی مدارس کے نظام و نصاب کو حسبِ سابق جاری رکھا جائے گا، اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ تحفظ بنیاداسلام  بل  کو  فوری  نافذ کیا جائے اجلاس میں مسجد وزیر خان میں مبینہ طور پر رقص اور فلم کی شوٹنگ پر بھی شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیاگیا۔قاری محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ وفاق المدراس نے کورونا وائرس وباء کے دوران مکمل حفاظتی اقدامات و ایس او پیز کے ساتھ ملک بھر میں لاکھوں طلبہ و طالبات کے امتحانات دلواکر ایک مثال قائم کر دی  اسی نظم کے تحت مدارس کی تعلیم کا سلسلہ شروع کیا جائے گا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ جمعۃ المبارک کو عظمت حضرت سیدنا عثمان غنیؓ کے طور پر منایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت کے خاتمہ اور قیام امن کے لئے ہر ممکن کوششیں جاری رہیں گی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صحابہ کرامؓ واہل بیت عظامؓ بالخصوص خلفائے راشدینؓ، ازواج مطہراتؓ، بنات الرسولؐ کی عزت و حرمت اور ان کی ناموس کا دفاع ہر صورت کیاجائے گا۔

دینی جماعتیں 

مزید :

صفحہ آخر -