وزیراعظم کل کراچی کا دورہ کرینگے 

      وزیراعظم کل کراچی کا دورہ کرینگے 

  

 کراچی (این این آئی)وزیراعظم عمران خان 12 اگست کو ایک روزہ دورے کے لیے کراچی پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خا ن کے دورہ کراچی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، وزیراعظم عمران خان 12 اگست کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے اور  گورنر اور وزیراعلی سندھ سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان ارکان اسمبلی اور بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان، وزیراعظم آباد کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق کراچی میں سستے گھروں کی تعمیر کا معاملہ بھی زیر غور لایا جائے گا جبکہ وزیراعظم شجرکاری مہم کے تحت کراچی میں پودا بھی لگائیں گے۔

وزیراعظم

مزید :

صفحہ آخر -