ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے اسلام آباد کے 5 سپتالوں کو حفاظتی آلات فراہم کر دیئے

  ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے اسلام آباد کے 5 سپتالوں کو حفاظتی آلات ...

  

 اسلام آباد (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے اسلام آباد کے پانچ سپتالوں کو 9 ملین ٹن حفاظتی آلات فراہم کردیئے گئے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان چیپٹر کی جانب سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹرپرجاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیاکہ حفاظتی سامان اورآلات پرمشتمل یہ کھیپ کوویڈ19 سے نمٹنے کیلئے ابتدائی 5 لاکھ ڈالر کی گرانٹ کا حصہ ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں سال 30 مارچ کو پاکستان کو 20 لاکھ ڈالر کی گرانٹ بھی فراہم کی تھی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک

مزید :

صفحہ آخر -