اداروں میں سیاسی مداخلت کے خاتمے کی پالیسی پر گامزن: چودھری سرور

  اداروں میں سیاسی مداخلت کے خاتمے کی پالیسی پر گامزن: چودھری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نمائندہ خصوصی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہم اداروں میں سیاسی مداخلت زیر و کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ زندگی میں کچھ بھی نا ممکن نہیں ہوتا محنت ضروری ہے۔ وہ سوموار کے روز موٹر وے پولیس ٹر یننگ کالج میں موٹر وے پولیس افسران سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ گور نر پنجاب نے موٹر وے پولیس کالج میں شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے پودا بھی لگایا، شہداء موٹر وے پولیس کی یادگار پر حاضری بھی دی۔ تقر یب سے خطاب کے دوران چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اداروں کی مضبوطی سے ہی ملک مضبوط ہوتے ہیں۔ جب بھی اداروں میں سیاسی مداخلت ہوتی ہے تواس سے ادارے تباہ ہوتے ہیں کیونکہ سیاسی مداخلت سے میرٹ اور شفافیات ممکن نہیں رہتی۔ پاکستان معاشی میدان میں مضبوط ہورہا ہے اورعالمی ادارے بھی پاکستان میں معیشت کو مضبوطی کی راہ پر گامزن ہونے کی تصدیق کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک کورونا کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا اس وقت تک ایس او پیز پرمکمل عمل کر نے کی ضرورت ہے۔ 
چودھری سرور

مزید :

صفحہ آخر -