کشمیری بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ، پاکستان کا جوش و خروش سے منائینگے 

      کشمیری بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ، پاکستان کا جوش و خروش سے منائینگے 

  

  سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے یوم آزادی کو جوش و خروش کے ساتھ منانے کا اعلان کیا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان کے مطابق کشمیری عوام 14 اگست کو عالمی برادری پر واضح کریں گے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزادی چاہتے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام 15 اگست کو مقبوضہ وادی میں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان کے مطابق کشمیری عوام کے دل پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اس لیے وہ اس مرتبہ بھی پاکستان کا یوم آزادی مکمل جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائیں گے۔

یوم آزادی

مزید :

صفحہ آخر -