فیصل آباد،وائلڈ لائف ٹیم کا چھاپہ،گھر سے بھیڑیا برآمد،مالک گرفتار

فیصل آباد،وائلڈ لائف ٹیم کا چھاپہ،گھر سے بھیڑیا برآمد،مالک گرفتار

  

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل آباد میں محکمہ وائلڈ لائف نے کارروائی کرتے ہوئے گھر میں غیر قانونی طور پر پالے گئے بھیڑیے کو قبضے میں لے کر مالک کو گرفتار کرلیا۔محکمہ وائلڈ لائف فیصل آباد کو واپڈا ٹاؤن کے رہائشی عرفان اسلم نے شکایت کی تھی کہ اس کے محلہ دار ارسلان یعقوب نے گھر میں خطرناک جنگلی بھیڑیا رکھا ہوا ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ارسلان کو حراست میں لے کر اسے  پالتو بھیڑیے سمیت مقامی عدالت میں پیش کردیا۔عدالت نے ملزم کو 10ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے بھیڑیا محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالتی حکم پر بھیڑیا وائلڈ لائف پارک میں منتقل کیاجائیگا۔

بھیڑیا برآمد

مزید :

صفحہ آخر -