افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کا عمل جاری، یو این ایچ سی آر

افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کا عمل جاری، یو این ایچ سی آر

  

اسلام آباد (آئی این پی) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے ترجمان قیصر آفریدی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے افغانستان جانے والے افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ ریڈیو پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قیصر آفریدی نے کہا کہ آزخیل ضلع نوشہرہ میں ایک وطن واپسی مرکز قائم کیا گیا ہے تاکہ وہ پناہ گزینوں کی رجسٹریشن کریں جو افغانستان واپس جانا چاہتے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ مرکز میں مہاجرین کو اندراج کرنے کی سہولت صرف پیر اور منگل کو کھلے گی۔

افغان مہاجرین 

مزید :

صفحہ آخر -