ڈینگی جیسے موذی مرض پر قابو پانے کیلئے ہم آہنگی کی ضرورت ہے،یاسمین راشد

ڈینگی جیسے موذی مرض پر قابو پانے کیلئے ہم آہنگی کی ضرورت ہے،یاسمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(چوہدری نثار) صو بائی و ز یر صحت ڈا کٹر یا سمین را شدنے انسداد ڈ ینگی کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ڈ ینگی ایک قو می مسئلہ ہے جس پر قا بو اسی صو رت میں ممکن ہے جب اسے ز مینی حد بند ی کے مسئلے سے نکل کر حل کر نے کی کو شش کی جائے جس کے لئے کو ا ر ڈ ینیشن کی اشد ضرورت ہے۔اس موذ ی مرض کی بڑی و جہ نقل مکا نی ہے جو کہ وا ئر س شفٹ کا با عث بنتی ہے۔ چنا نچہ مر یض کے ر پو رٹ ہو تے ہی متعلقہ جگہ تک اس کی تفصیلات پہنچناضروری ہیں تا کہ و ہاں فو ری کیس ر یسپا نس کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں را ولپنڈی،اسلام آبا د،صو ابی، نوشہرہ، اٹک اور ہری پور جن کی باؤنڈ ر یز آ پس میں ملتی ہیں ان کا آ پس میں را بطہ بحال کئے جا ئیں تا کہ ایک منظم اور ملی جلی کا وش کے ذ ر یعے اس مو ذ ی وا ئر س سے لوگوں کو بچایا جا سکے۔اسکے ساتھ ساتھ انہوں نے ہا ئی ر سک ایریازمیں خصو صی کا روا ئی عمل میں لا نیکی ہدا یات جا ری کیں۔ اس مو قع پرکمشنر را ولپنڈی نے کہا کہ بلا شبہ راولپنڈی کو کچھ مخصو ص مسائل کا سامنا ہے جن میں پا نی کی کمی کی و جہ سے لوگوں کا پا نی کی ذ خیرہ اندوزی کرنا،کھلی نا لیاں و نالے،اسلام آباد میں سر و یلئنس سر گر میوں کا نہ ہو ناہے۔انہوں نے مزید بتا یا کہ یکم جولائی سے اب تک انسداد د ینگی مہم کے دوران خلاف ورز ی و عدم تعا ون کی بنیا د پر381لوگوں کو نوٹس،19کو ایف آرز اور 32کو جرمانہ دیا جا چکا ہے۔
یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -