ساہیوال، تیز رفتار بس کو حادثہ، 5مسافر جاں بحق، 35شدید زخمی
ساہیوال(بیورو رپورٹ)پاکپتن (نمائندہ پاکستان) عارف روڈ بائی پاس ساہیوال کے قریب پر مسافربس کوخوفناک حادثہ، ٹائی راڈ کھلنے سے درخت سے ٹکراکرالٹ گئی،5مسافرجاں بحق، 39زخمی،8کی حالت تشویشناک،ہسپتال میں منتقل،2کی شناخت نہ ہوسکی۔علاقہ مکینوں کے مطابق عارف والا روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوچکاہے جس وجہ سے آئے روڈحادثات جنم لے رہے ہیں۔گزشتہ روزصبح کے وقت ایک تیزرفتاربس عارف روڈپر تیزرفتاری کے باعث ٹائی راڈکھلنے سے الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 5مسافرموقع پر جاں بحق ہوگئے۔بس الٹنے کے نتیجہ میں 39مسافرزخمی جبکہ 8مسافرشدیدزخمی ہوئے جوڈی ایچ کیوہسپتال ساہیوال میں زیرعلاج ہیں۔بس میں 61مسافرسوارتھے جن میں 41مرداور20خواتین شامل ہیں۔معمولی زخمیوں کو طبی امداددیکرفارغ کردیاگیا۔عارف والا کے تین زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر عارف والا منتقل کر دیا گیا زخمیوں میں بوٹاولد مختار زبیدہ زوجہ مختار بھٹہ نمبر 2 نذیر ولد بشیر 54 ای بی شامل ہیں جن کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیزرفتاری اورڈرائیورکی غفلت ولاپرواہی کے باعث پیش آیا۔مسافربس چشتیاں سے براستہ ساہیوال فیصل آبادجارہی تھی۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122سمیت متعلقہ اداروں کی امدادی ٹیمیں بروقت جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔بس کے مختلف حصہ کاٹ کراندر پھنسے مسافروں کو باہرنکالاگیا۔
بس حادثہ