کوئٹہ،بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق،7 ماہ میں تعداد16 ہو گئی

      کوئٹہ،بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق،7 ماہ میں تعداد16 ہو گئی

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا۔رواں سال پولیو کے کیسز کی تعداد 16 ہوگئی۔محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے چلتن ٹاؤن کی یونین کونسل میاں غنڈی میں 20 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ بچے کے خون کے نمونے 25 اور 26 جولائی کو لیے گئے تھے۔ بچے کا تعلق اس خاندان سے ہے جس نے قطرے پلانے سے انکار کر دیا تھا۔واضح رہے بلوچستان میں پولیو مہم کے باوجود کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ رواں برس پولیو کے کیسز کی تعداد 16 ہو چکی ہے۔

پولیو تصدیق

مزید :

صفحہ آخر -