لاپتہ افرا دکیس، اسلام آباد ہائی کورٹ کا سپیشل بنچ تشکیل دینے کافیصلہ 

  لاپتہ افرا دکیس، اسلام آباد ہائی کورٹ کا سپیشل بنچ تشکیل دینے کافیصلہ 

  

 اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتہ شہری سلمان فاروق لاپتہ کیس میں جرمانہ اور معطلی کے خلاف سیکرٹری دفاع و داخلہ کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دور ان لاپتہ افراد کی کیسسز کے لئے سپیشل بنچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے  جسٹس عامر فاروق اور جسٹس غلام احمد قمبرانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کی وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ اور ارشد کیانی پیش ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے کہاکہ سنگل رکنی بینچ کا فیصلہ حقائق کے منافی ہے سنگل رکنی بینچ نے سلمان فاروقی کیس میں سیکرٹری دفاع، داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کے خلاف فیصلہ دیا۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ سنگل رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف آئی جی اسلام آباد کی اپیل پر چیف جسٹس نے سٹے دیا ہوا ہے  جسٹس عامر فاروق نے ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد کیانی سے استفسار کیاکہ کیا جرمانے کی رقم زیادہ ہے یا کم ہے؟۔ جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ عدالت کو یہ بتائیں کہ شہریوں کی حفاظت کے لئے ذمہ دار کون ہیں؟ اگر کوئی ادارہ شہریوں کی تحفظ کو ناکام ہوجاتی ہے تو پھر کیا ہوگا؟۔جسٹس عامر فاروق نے ارشد کیانی سے مکالمہ کیا کہ قتل کیسسز میں پولیس کی تفتیش کا آپ کو بخوبی اندازہ ہے جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ اس کیس سے متعلق چیف جسٹس کے فیصلے کو دیکھ کر ہی فیصلہ کرونگا  جسٹس عامرفاروق نے کہاکہ لاپتہ افراد کی کیسز کے لئے سپیشل بنچ تشکیل دے رہے ہیں۔

لاپتہ افراد کیس 

مزید :

صفحہ آخر -