دھرنا انتشارکو روکنا اورپی ایس ایل کا انعقاد بڑی کامیابیاں،اعجاز شاہ 

دھرنا انتشارکو روکنا اورپی ایس ایل کا انعقاد بڑی کامیابیاں،اعجاز شاہ 

  

 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے ریٹنگ سے نکلنے کا معاملہ ہو یا پاکستان کی داخلی سلامتی کے معاملات، مولانا فضل الرحمان کا انتشاری دھرنے کو روکنا، پی ایس ایل کا محفوظ انعقاد، یہ بڑی کامیابیاں ہیں۔ وزارت داخلہ دن رات عوام کے تحفظ پر کمر بستہ ہے۔ انٹیلی جنس بیورو اور ایف آئی اے میں تمام تقرریاں میرٹ پر کی جا رہی ہیں۔ اور تمام آفیسرز کو واضح ہدایات ہیں کہ کسی بھی دباو کو خاطر میں لائے بغیرصرف اور صرف میرٹ پر کام کریں۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں وزارت داخلہ نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اسلام آباد میں ماڈل تھانوں کا قیام کے ساتھ ساتھ سیف سٹی کیمروں کی اپ گریڈیشن بھی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کے معاملات میں واضح اور دو ٹوک موقف اختیار کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ عمران خان کی قیادت میں ملکی ترقی میں لیڈنگ کردار ادا کر رہی ہے۔ 

بڑی کامیابیاں 

مزید :

صفحہ آخر -