کراچی میں صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی کا 1290 واں عرس شروع

کراچی میں صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی کا 1290 واں عرس شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی رحمتہ اللہ علیہ کا 1290 واں عرس شروع ہوگیا اور عرس کی تقریبات 3 روز تک جاری رہیں گی۔وزیر اوقاف سندھ نے  مزار پر چادر چڑھاکر عبداللہ شاہ غازی کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز کیا۔اس موقع مزار کو غسل بھی دیاگیا جبکہ  وزیر اوقاف سندھ نے بتایا کہ موجودہ صورتحال میں عرس ضابطہ کار  کے تحت ہو رہا ہے اور محکمہ داخلہ کی مزارات سے متعلق ضابطہ کار پر مکمل عمل کیاجارہا ہے۔عرس کے موقع پر زائرین ایس او پی کے تحت حاضری دے سکیں گے۔دوسری جانب پاکستان اور دنیا بھر سے ان کے عقیدت مند کراچی میں واقع حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔عبداللہ شاہ غازی کے 1290ویں عرس کی تقریبات 10اگست سے 12اگست تک جاری رہیں گی۔
عبداللہ شاہ غازی 

مزید :

صفحہ آخر -